پنجاب

چینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں، ایف آئی اے

لاہور(قدرت روزنامہ)بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ چینی اسکینڈل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کو چینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد چینی اسکینڈل میں نامزد 40 افراد نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں