تیل کی پیداوار بڑھنے کی خبریں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد گرگئیں

واشنگٹن، لندن(قدرت روزنامہ)امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہےکہ اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں 5لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر غور کررہے ہیں، اوپیک پلس کا اجلاس 4دسمبر کو ہوگا .اس خبر پر عالمی منڈی میں قیمتیں 5فیصد گر گئیں .

برینٹ خام تیل 82 ڈالر بیرل میں فروخت ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر بیرل کی سطح پر موجود رہا،گیس کی قیمت میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا .

تفصیلات کےمطابق وال اسٹریٹ جنرل نے خبر دی ہےکہ سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ممالک نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے،امریکا پہلے ہی تیل کی قیمت بڑھنے پر پریشان ہے اور تیل کی عالمی پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے، اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر بات کریں گے.اس مقصد کے لیےاجلاس 4 دسمبر کو ہوگا،امریکی میڈیا کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئیں.لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا تاہم گیس کی قیمت 5فیصد اضافے سے 6 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ پر موجود رہی . دوسری جانب یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں