پیپلز پارٹی 55 سال اور 3 نسلوں کی داستان ہے: شیری رحمٰن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 55 سال اور 3 نسلوں کی داستان ہے، کوئی چند سالوں کی بات نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ تاسیسں کے موقع پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین، کارکنان اور چاہنے والوں کو پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس مبارک ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، ذوالفقار علی بھٹو نے ساتھیوں سمیت جس پارٹی کی بنیاد رکھی وہ ملک کی بقا کی علامت بن گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کر سکتا۔ آج پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نئے عظم اور ولولے کے ساتھ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ ہم سب اس مشن کے حصول میں انکے ساتھ ہیں۔ 4/4#PPPfoundationDay
— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) November 30, 2022
پی پی رہنما نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکتا۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 55 سال بعد ایک جماعت نہیں بلکہ ایک مضبوط نظریہ بن چکی ہے۔
شہید ذوالفقار بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پ پ پ کے تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے وطن، جمہوریت اور عوام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پچپن سال اور تین نسلوں کی داستان ہے، کوئی چند سالوں کی بات نہیں۔2/4
— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) November 30, 2022
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کا آئین ہی تمام اکائیوں اور 22 کروڑ عوام کے بیچ ایک سماجی معاہدہ ہے، شہید بھٹو کے آئین ہی نے سب کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنی کی ایک بار نہیں، کئی بار سازشیں کی گئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، ہم سب اس مشن کے حصول میں چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کا مرکزی جلسہ آج نشتر پارک کراچی میں ہو گا، جس سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔