گوگل نے پاکستان میں اہم ایپ سروس معطل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پریشان کن خبر آگئی، گوگل نے کیریئر پیڈ ایپ سروس معطل کردی . تفصیلات کے مطابق گوگل پلے پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے

ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا .

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈایپ پاکستان میں معطل کی گئی ہیں، وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے . ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، وزارت خزانہ نے بھی وزیر آئی ٹی کی تجویز پر گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی تھی . وزیر آئی ٹی کو یقین دلایا گیا تھا کہ کیریئر پیڈایپ کی ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی، تاہم اسٹیٹ بینک کو ہدایت کے باوجود گوگل کو ادائیگی نہ کی جاسکی . حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ گزشتہ روز حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں