اب پاکستانی صارفین بھی فیس بک سے کما سکیں گے، بلال بھٹو کا بڑا اعلان
سنگاپور سٹی(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیس بک صارفین نئے فیچر اسٹار کی بدولت مونی ٹائزیشن کے بعد اپنی تخلیقات کا معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا(فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور میٹا کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صارفین کے حوالے سے ایک خوش خبری بھی سننے کو ملی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ اب میٹا کمپنی کی ایپ فیس بک سے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل صارفین بھی اپنی تخلیقات (Content) کو ذريعہ آمدن بنا سکیں گے۔
BIG NEWS for 🇵🇰 from @Meta in Singapore. From now on Pakistani creators on @facebook can earn money of their content through new Facebook stars feature. Thrilled to be the first Pakistan official to visit Meta & get to share this news with you.Thanks team meta for inviting me. pic.twitter.com/GAlb5CmIYL
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 10, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی جب کہ پاکستان میں مونی ٹائزیشن کے لیے “اسٹارز پروگرام” کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ “اسٹارز پروگرام” کے تحت جو بھی پاکستانی صارفین فیس بک پر اپنی تخلیقات ویڈیو کی صورت میں شیئر کریں گے اور دیکھنے والے انھیں جتنے اسٹارز دیں گے اس حساب سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو پیسے ملیں گے۔
With this new feature now live in 🇵🇰 creators can monetize their Facebook content. The more stars they get the more money they will earn. Hoping the youth of Pakistan in particular will get more productive use out of their social media. https://t.co/RzewgYv8yQ https://t.co/UX20W0MmQH pic.twitter.com/7KmrJt5UWe
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 10, 2022
بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت کاموں کے لیے استعمال کریں گے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین اُٹھاسکتی ہیں جو گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔