عظیم ماں کے سایہ میں پرورش پانے والا کپتان ، جب عمران خان میچ جیت کر گھر آتے تو انکی والدہ انہیں کیا نصیحت کرتی تھیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وزیر اعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انٹرویو کے دوران خود کو اپنی والدہ کا لاڈلا بیٹا قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سے محبت سے متعلق بات کر رہے ہیں . عمران خان کا بتانا ہے کہ ’جب وہ میچ یا کوئی بھی سیریز جیت کر یا مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز بن کر گھر آ تے تھے تو سب سے پہلے اپنی والدہ کے پاس آتے تھے . ‘عمران خان کا بتانا ہے کہ ’سب سے پہلے اُن کی والدہ اُنہیں جیتنے پر نصیحت کیا کرتی تھیں کہ تکبر نہیں کرنا، اللّٰہ کو تکبر بہت برا لگتا ہے . . .