محکمہ موسمیات کی کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے،شہر میں جمعہ کی صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے . .

.

متعلقہ خبریں