کراچی میں موسم مکمل سرد کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں نومبر کے اختتام تک دن کے اوقات موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں کراچی کا موسم بتدریج خنکی سے جزوی سردی بعدازاں مکمل سرد موسم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
کراچی میں بیشتر وقت بلوچستان سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں، صبح کے اوقات میں دھند چھانے کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، انجم نذیر ضیغم کے مطابق نومبر کے دوران کراچی میں سرما کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
