سیف سٹی اتھارٹی کی اطلاع پر کاروائی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید کی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر پکڑ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم ٹاون کے قریب پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی اطلاع پر کاروائی کر نے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید کی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر پکڑ لی . تفصیلا ت کے مطابق میاں محمود الرشید نے آر پی او شیخو پورہ کی گاڑی کا نمبر اپنے گاڑی پر لگا رکھا تھا .

پولیس کو کافی روز سے اطلاعات تھیں کہ کوئی آر پی او شیخو پورہ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے . جس پر پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر قا نو نی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں