پاکستانیوں کو وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل گئی

(قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا . زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو اس عالمی وبا سے نقصان اٹھانا پڑا .

تمام ممالک نے مسافروں کے داخلے پر کئی پابندیاں لگائیں اور اس حوالے سے کورونا ویکسین کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا . ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل گئی ہے . یو اے ای حکام کی جانب سے 30اگست سے ٹورسٹ ویزے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ٹورسٹ ویزہ کے حصول کےلیے مسافر کو ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کسی بھی کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہو گا . یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ایک اور حواکی بیٹی سے اجتماعی زیادتی مسافروں کو ویزے کے حصول کے لیے آئی سی اے یا الحسن ایپ پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کے زریعے رجسٹرڈ کروانا ہو گا . ٹورسٹ ویزہ 30 اور 90 دنوں کے لیے جاری کیا جائے گا . مسافروں کو یو اے ای روانگی سے قبل پی سی آر ریپیڈ ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا . یاد رہے کہ مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل چکی ہے . تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی شہریوں کے پاس قابل استعمال ویزا ہو اور انہیں منظور شدہ کورونا ویکسین لگی ہوئی ہو . دوسری ڈوز کے بعد بھی انہیں 14 دن کا وقفہ گزر چکا ہو . یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری . .

متعلقہ خبریں