جو بچے گائے اور بھینس کے دودھ کا متبادل دودھ پیتے ہیں ان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے، طبی ماہرین نے والدین کو خبر دار کردیا

لندن(قدرت روزنامہ) ماہرین نے ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے گائے اور بھینس کے دودھ کا متبادل دودھ پیتے ہیں ان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے . اس ضمن میں 5000سے زائد بچوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جن بچوں کو گائے کے دودھ کے بجائے دیگر اقسام کےدودھ دیئے گئے ان کی بڑھوتری پر فرق پڑا اور متبادل دودھ پینے سے ان کا قد چھوٹا نوٹ کیا گیا، یعنی اپنی عمر کے لحاظ سے بچوں کا قد قدرے کم دیکھا گیا،اس تحقیق کا ایک پہلواور بھی ہے کہ جن بچوں نے گائے کے دودھ کے علاوہ دیگر اقسام کے دودھ استعمال کئے ان میں پستہ قد کی شرح بھی اسی لحاظ سے تھی .

. .

متعلقہ خبریں