کراچی ، ماں باپ کے اکلوتے 19سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کراچی میں ماں باپ کے اکلوتے 19سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا گیا، اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیشان کو دھوکے سے بلایا گیا اور پھر اس پر پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگائی گئی . تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز جلائے جانے والے ذیشان علاج کے دوران ہی زندگی کی بازی ہار گیا .

ذیشان کو دو رزقبل کورنگی ابراہیم حیدری میں پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگائی گئی تھی جو دو دن مسلسل موت اور زندگی کی کشمکش میںلڑ تا رہا اور فوت ہو گیا . نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذیشان کے والد کا کہنا ہے کہ ذیشان ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے اہل خانہ 4 لاکھ روپے حق مہر اور 5 لاکھ روپے کے طلائی زیورات کا تقاضہ کررہے تھے . موت سے قبل ذیشان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ زینت نامی لڑکی نے اسے 27 تاریخ کو فون کرکے کورنگی بلوایا تھا، دیر رات جب ذیشان مقام پر پہنچا تو زینت کے بھائی اور شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی . تحقیقات کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے بتایا تھا کہ زینت طلاق یافتہ ہے تاہم طلاق کے کاغذات دکھانے سے انکاری تھے . اسپتال حکام کے مطابق آگ سے ذیشان کا جسم 60 فیصد جھلس گیا تھا جو اس کی موت کی وجہ بنا . دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں