وہ فلم ڈائریکٹر جس نے کہاتھاکہ سلمان خان ہیرو بن گیا تو انڈسٹری چھوڑدوں گا۔۔پھرکیاہوا؟

(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے دبنگ خان یعنی سلمان خان نے بہت سی  کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں لیکن اپنے 33 سالہ کیریئر میں کبھی بھی ولن کا کردار ادا نہیں کیا . تفصیلات کے مطابق فلم بیوی ہو تو ایسی کے ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ اگر سلمان خان ہیرو بن گئے تو وہ بالی وڈ چھوڑ دیں گے اور اس وعدے کے مطابق اس فلم ساز نے انڈسٹری چھوڑ دی .

سلمان خان نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کیا تھا بلکہ مرحوم فاروق شیخ اور ریکھا اس فلم کے مرکزی کردار تھے . سلمان خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جے کے بہاری نے کہا تھا کہ ابھی جو بھی بےوقوف گیراج میں داخل ہو گا میں اس کو فلم کے لیے کاسٹ کرلوں گا اور میں نے گیراج میں تیزی سے داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا . یا د رہے کہ سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم  “بیوی ہو تو ایسی” سے کیا تھا جس کا معاوضہ انہوں نے 11 ہزار روپے وصول کیا . . .

متعلقہ خبریں