فن و ثقافت شوبز

اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا کو نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سوشل میڈیا کو نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیدیا ہے۔حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں میں پھنس گئے ہیں لوگوں کو ہر کام میں توجہ اور تسکین حاصل کرنے کیلئے جلدی ہوتی ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمارے اندر صبر نام کی کوئی چیز نہیں رہی سب دکھاوا ہے کہ کس نے کیا پہنا ہے، کون کیا کررہا ہے، کون کس کے ساتھ ہے یا نہیں ہے، ہم ان چیزوں میں پھنس گئے ہیں ‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)


اداکارہ نے کہا کہ ’ ’جنہوں نے شروع کیا وہ ہمارے نوجوانوں کو مصروف رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ دماغ کو زیادہ اچھی چیزوں اور ترقی میں استعمال نہ کرسکیں اور اس میں پھنسے رہیں اور یہی ہورہا ہے، ہماری قوم پھنسی ہوئی ہے، بچے پھنسے ہوئے ہیں اور وہ آگے نہیں بڑھ پارہے ہیں ‘۔
صنم سعید نے کہا کہ ’ ’ نوجوانوں کو لٹریچرز پر بات کرنی اور سننی چاہیے اس سے ان کی سوچ تبدیل ہوتی ہے کیونکہ نیوز چینلز اور مارننگ شوز میں لٹریچرز پر کوئی گفتگو نہیں ہوتی‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)


انہوں نے کہا کہ ’ ’ ہم صرف لائیکس اور ویوز پر چل رہے ہیں اور یہ بہت خطرناک ہے کیونکہ اس کے علاوہ اور آگے بہت بڑی زندگی اور دنیا ہے، اس دنیا میں ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم اچھا کام کریں ‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’ ’ لوگوں کی اصل رائے اور نظریہ سوشل میڈیا پر کمنٹ پڑھ کر نہیں ملتا بلکہ وہ اس وقت ملتا ہے جب ہم ان سے براہ راست مخاطب ہوتے ہیں ‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)


صنم سعید نے ڈراموں کے مواد سے متعلق کہا کہ ’ ایک زمانہ تھا جب ہم اپنے کانٹینٹ کے حوالے سے بڑے مشہور تھے ہمارے سارے فنکار ، ہدایتکار قابل ہیں مگر بس زمانہ بدل رہا ہے، ترجیحات بدل رہی ہیں اہمیت بدل رہی ہے ‘۔

متعلقہ خبریں