ڈیرہ مرادجمالی و گردونواح میں گندگی کے باعث ملیریا کی وباءپھیل گئی، سینکڑوں افراد مرض میں مبتلا

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگر علاقوں میں ملیریا کی وباءپھیل گئی، سینکڑوں افراد مرض میں مبتلا ہوگئے، گزشتہ بارشوں کی وجہ سے گلی، کوچوں، محلوں میں ابھی تک گندہ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہوا، سماجی اور عوامی حلقوں کا فوری طورپر اسپرے مہم شروع کرنے کا مطالبہ۔ نصیرآباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں ملیریا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، سینکڑوں مرد خواتین اوربچے ملیریا کے مرض کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہوگئے، ڈیرہ مراد جمالی میں حالیہ بارشوں سے گلی کوچوں محلوں میں پانی جمع ہونے سے مچھروں کی بہتات ہوگئی جس سے ملیریا تیزی سے پھیل کر وبائی شکل اختیار کرلی ہے، سیاسی جماعتوں عوامی حلقوں نے محکمہ صحت نصیرآباد سے اپیل کی ہے کہ مچھروں سے بچاو کے لیے ڈیرہ مراد جمالی سیمت گردونواح کے علاقوں میں اسپرے مہم شروع کی جائے
