صد ر ٹر مپ سیز فا ئر کی مد ت ختم ہو نے سے پہلے تنا ز ع کے حل کر خو ا ہا ں ہیں

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ امریکی عہدیدار نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ حم*لوں کا اشارہ دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے بھی رابطے کیے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات میں آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت کی توقع ہے، جبکہ پاکستان میں مزید بات چیت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے تنازع کے حل کے خواہاں ہیں، تاہم اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ کشیدگی اور ممکنہ حم*لوں کا خدشہ موجود ہے۔
اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ، وزیر جنگ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔
