پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹز کو 118 رنز سے شکست دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دےد ی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 29 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 256 کے تعاقب میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیون جیکبز 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شامل حسین 21، دنیش چندیمل 19، کپتان سعود شکیل 12، عثمان طارق 7، حسن نواز 5، ثاقب خان 4، جہاں داد خان 3، ابرار احمد 1 اور رائلی روسو 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
الزاری جوزف 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط اور علی رضا نے 3، 3 جبکہ ایرون ہارڈی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم اور مائیکل بریسویل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سینچری کے بدولت 3 کھلاڑیوں کی نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔ ا
زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 83، فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
