ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی مجھے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے منگل کو اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی صحافی کیٹلن ڈورنبوس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ان کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مندوب رواں ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں تاکہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیا جا سکے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر امریکی صحافی کیٹلن ڈورنبوس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی مجھے بتایا ہے کہ خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے منگل کو اسلام آباد میں ہوں گے
وائٹ ہاؤس سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف پیر کی رات اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں منگل کو امن مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول ہے۔ صدر نے مزید بتایا کہ ان کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر جیرڈ کشنر بھی ان مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔ تاہم، نائب صدر جے ڈی وینس، جنہوں نے مذاکرات کے پچھلے دور کی قیادت کی تھی، اس بار دورہ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ مذاکرات کا یہ نیا دور ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آبنائے ہرمز میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ ہفتے کے روز ایران نے ان بحری ٹینکروں پر فائرنگ کی جنہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔
