کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرکے قانون توڑنے کی شکایت کرتے ہیں، گورنر پنجاب
لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں، عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے، اس لیے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گےنیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں ۔
دوسری جانب تعلیم کی شرح میں کمی پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچے سکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013 میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔