رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی کے بعد چینی بھی مہنگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی .
وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی .

چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا . بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے .
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے . مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے .

. .

متعلقہ خبریں