شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے: رانا ثناء اللہ


لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ ریاست کیخلاف کھل کر سامنے آچکے، انجام کو پہنچائیں گے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکسانا جرم ہے .


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر آپریشن کلین اپ کریں گے، اس جرم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی، معاملہ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے .
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پیغام میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اسلام آباد پولیس نے بھی جوابی ٹویٹ میں پولیس افسران کو ہدف تنقید بنانے کی مذمت کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں