عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے آئی ٹی سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔علاوہ ازیں پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کے حوالے سے بھی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔