ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا . ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں . واضح رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا بعد ازاں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے . ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے . . .
کابل(قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی . افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی .
متعلقہ خبریں