عالمی دنیا

ایک شخص نے موبائل فون ہی نگل لیا؛ پھر کیا ہوا؟ جانئیے

پریستینا (قدرت روزنامہ)پتھر، سکہ اور پلاسٹک کی چھوٹی موٹی چیزیں نگلنے کے واقعات تو سننے میں آتے ہی ہیں لیکن کیا کوئی شخص موبائل فون بھی نگل سکتا ہے؟

یقیناً آپ کو بھی اس بات پر یقین نہیں آرہا ہو گا لیکن یہ حقیقت ہے کوئی فسانہ نہیں ، یورپی ملک کوسووو میں ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسووو کے دارالحکومت پریستینا میں ایک شخص دردمیں تڑپتا اسپتال پہنچا اور بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیاہے۔

حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔

ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو معدے کو کاٹے بغیر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹروں نے خصوصی ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا اور 2 گھنٹے میں فون نکال لیا۔

متعلقہ خبریں