شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کیلیے درخواست دائر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ظہور مہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجرا کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔ سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے۔
سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے۔ عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔