ثانیہ مرزا نے بھی احتجاج کرنے والے ریسلرز کیلئے آواز بلند کردی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی احتجاج کرنے والے ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ اور پھر بطور ایک خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے، ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں۔
As an athlete but more as a woman this is too difficult to watch .. they’ve brought laurels to our country and we have all celebrated them , with them .. if you have done that then it’s time to now stand with them in this difficult time too .. this is a highly sensitive matter… pic.twitter.com/7mVVyz1Dr1
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 28, 2023
ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا۔واضح رہے کہ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی الزامات پر کئی روز سے نامور ریسلرز سراپا احتجاج ہیں۔