محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت میں آج رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں کیساتھ بارشوں کی نوید سنا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(بدھ)رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دبائو مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں بھی11ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے . میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے . کراچی میں بدھ کی رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے . محکمہ موسمیات نے کہاکہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے . . .

متعلقہ خبریں