. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پنجگور میں نوجوان کے قتل کے واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتول نوجوان کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے . وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-وزیر داخلہ کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے .
متعلقہ خبریں