اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، انہوں نے شہری کی قیمتی زمین پر قبضے کی کوشش کی ہے . میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے .

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان رمضان بازار میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور ابتدائی رپورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو قصور وار ٹھہرایا گیا . .

متعلقہ خبریں