گوادر؛ ایرانی تیل بردار ٹرک میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

گوادر(قدرت روزنامہ) مکران کوسٹل ہائی وے پر ایرانی تیل بردار ٹرک میں آگ لگ گئی اور ٹرک میں سوار 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے . پولیس کے مطابق ٹرک میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا .

ایس ایچ او اورماڑہ پولیس نے بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد بری طرح جھلس چکے ہیں، جن کی شناخت ممکن نہیں . دوسری جانب چاغی میں آر سی ڈی شاہراہ پر لاگاپ کے مقام پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا . دونوں افراد کو دالبندین پرنس فہد اسپتال منتقل کیا گیا ہے . اسپتال ذرائع نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں