ملک بھر میں آکسیجن کی طلب بڑھ گئی ،آکسیجن کی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں آکسیجن کی طلب بڑھ گئی ، آکسیجن کی بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کمپنیاں آکسیجن کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں،مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پاکستان آکسیجن نے ہسپتالوں کو خط میں لکھا ہے کہ آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔متنِ خط کے مطابق آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے اسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کراچی اور لاہور میں قائم3پلانٹس پیداواری گنجائش پر چل رہے ہیں۔پاکستان آکسیجن کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پرعائد نہیں ہوگی

WhatsApp
Get Alert