پاکستان
قومی اسمبلی؛ حکومتی اتحادی کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ملک میں مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور لوگ خودکشی پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا وعدہ یاد ہے مگر عوام کیساتھ کیے گئے وعدوں کا کیا ہوگا، پٹرول کی قیمت میں اس ظالمانہ اضافے کو واپس لیا جائے۔