پنجاب

گنگارام اسپتال میں 25 اقسام کی ادویات کا اسٹاک ختم


لاہور (قدرت روزنامہ) لاہورکے گنگارام اسپتال میں 25 اقسام کی ادویات کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ادویات بھی ختم ہوچکی ہیں، ڈریپ سیٹ، بے ہوش کرنے اورآپریشن کے دوران خون روکنے والی دوائی کی بھی شارٹیج ہو گئی ہے۔
اسپتال دستاویزات کے مطابق ایکسرے فلم، انسولین، بلڈ پریشر کی دوائی سمیت آپریشن کرنے کیلئے ڈسپوزایبل سامان بھی نایاب ہے
گنگارام اسپتال میں کیلشیم،بخار، یرقان اور پیناڈول کا سیرپ تک دستیاب نہیں،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں