رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں، انہوں نے شریک ملزمان سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا . نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کر فوائد حاصل کئے تھے . واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور احتساب عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی کک بیکس کی تحقیقات میں سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں .
نیب رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر غیر قانونی سکیمیں منظور کرائیں اور کک بیکس کے لئے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے .
متعلقہ خبریں