برطانوی ہائی کمشنر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) برطانوی ہائی کمشنر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ سوالات کے جواب دیے بغیر روانہ ہوگئیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ٹویٹ میں بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے تعارفی ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر اور میرا قانون کے مطابق صاف شفاف منصفانہ اور قابل قبول انتخابات کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔