فن و ثقافت شوبز

صبا قمر کو کیسے مرد کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ٹاپ اداکارہ صبا قمر نے اپنے من پسند شخص میں پائی جانے والی اہم خصوصیت بارے بتا دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد صاف ستھرا ہو، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔
صبا نے کہا کہ اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں، یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں