کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلو چستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو عبدالصبور کاکڑ ، سیکرٹری مواصلات علی اکبر بلوچ، ، سیکرٹری پلاننگ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اصغر حریفال، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج محمد رفیق بلوچ نے شرکت کی .

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور شہر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسپینی روڈ، سبزل روڈ ، انسکمب روڈ ، سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ، مغربی بائی پاس ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو سکے . انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیںبہتری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت شہر بن جائے گا . چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگاترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے . انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا دبا? میں کمی اور روانی میں بہتری آئے گی .

. .

متعلقہ خبریں