لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی . ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا .
لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا . ذرائع نے بتایا کہ اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کے دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے .
طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا تاہم اس کے مسافروں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا . ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو فعال کرنے کےلیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیے گئے . متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے .