علی محمد خان سمیت 4 رہنما پی ٹی آئی ترجمان مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ترجمان مقرر کردیا گیا . پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے .


اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے .
خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں