پنجاب

پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع


پشاور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع کردی گئی ہے۔نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں کیسز کا ریکارڈ عدالتوں میں پہنچا دیا گیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ احتساب عدالتوں نے 111 ریفرنسز میں نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
ریفرنسز پر مزید کارروائی ملزمان کے پیش ہونے کے بعد شروع کی جائے گی۔ نیب پشاور کے مطابق 2022ء میں ترمیم کے بعد 134 ریفرنسز نیب واپس بھجوائے گئے تھے اور اب ترمیم کالعدم ہونے کے بعد دوبارہ کیسز عدالتوں میں واپس ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں