جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہیں سب کو رہا کیا جانا چاہیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہیں سب کو رہا کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہماری جدوجہد کے آغاز کا پہلا قدم ہے یہ قدم پاکستان کے وقار کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج کا دن اہم ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے جوائنٹ اپوزیشن پر اتفاق کر لیا ہے اور باہمی مشاورت سے تمام اقدامات انجام پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم مقتدرہ کے گلے کا کانٹا ہے اسے ہر صورت دور کرنا چاہتے ہیں یہ وقت صوبوں کی تقسیم کا نہیں ہے اس سے بداعتمادی بڑھےگی، نئےصوبوں کیلئےکوئی تیاری نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے مزید بات نہیں کروں گا، اللہ کرے اپوزیشن کا اتحاد برقرار رہے اللہ ہمیں ہمت دے ہم پاکستان کو برے حالات سے نکالیں۔

WhatsApp
Get Alert