خیبر پختونخوا
پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل
پشاور(قدرت روزنامہ) محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی جب کہ عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کی سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد گروہ کے کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر ہے جب کہ فہرست میں شامل 13 دہشت گردوں کا تعلق بنوں، 13 کا لکی مروت سے ہے۔ فہرست میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے نام بھی شامل ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔