شیخو پورہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے ماں باپ کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شیخو پورہ ( قدرت روزنامہ ) بھیکی کے علاقے میں تین ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں باپ کو باندھ کر ان کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا . ڈاکو کاشتکار کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے .

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اورتفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیاگیا ہے . پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بھیکی کی حدود میں نواب کوٹ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ تین ملزمان کا تعلق بھی اسی گاﺅں سے ہے، ڈاکوں نے دوران ڈکیتی والدین کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی کو اجتماعی نشانہ بنایا جو عاملہ اور حافظہ بھی ہے . پولیس حکا م نے مزید بتایا کہ ملزمان پہلے بھی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطوب تھے . ڈاکووں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، مزید تفتیش کاسلسلہ ابھی جاری ہے . دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سے رپورٹ طلب کر لی ہے . . .

متعلقہ خبریں