عائشہ اکرم کیس! ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بڑا انکشاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان عائشہ ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کا معاملہ، کتنے افراد کوسزا ملے گی؟ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بڑا انکشاف کردیا . ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عائشہ ٹک ٹاکر کیس میں 28 ہزار افراد شامل تفتیش ہوئے .

8 افراد ملزم نکلے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے . ڈی آئی جی شارق جمال نے مزید بتایا کہ لاہور میں درج ہونے والے کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سالانہ ہے اس سال کے اختتام تک 2 لاکھ کیسز بھی ہوسکتے ہیں . ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اعتراف کیا کہ تھانوں میں جھوٹے مقدمات کی بھی بھرمار ہے . جس کو جانچ پرتال کے بعد خارج کردیا جاتا ہے . کوئی خاص سزا متعین نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں