مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

پونا(قدرت روزنامہ) مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ اشواری دیش پانڈے کار حادثے میں ہلاک ہوگئی . بھارتی میڈیا کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اشواری دیش پانڈے کی کار کو حادثہ گووا میں پیش آیا .

حادثے میں اداکارہ جانبر نہ ہوسکی اور ہلاک ہوگئی . بھارتی میڈیا نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشواری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی . دونوں کار میں کہیں جارہے تھے اور کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا . کار ایک پل سے گزررہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری . کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی . رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ اشواری اور شوبھم میں رشتہ دوستی سے زیادہ تھا بلکہ دونوں اگلے ماہ منگنی کرنے کی تیاریاں کررہے تھے . جہاں تک بات کی جائے اداکارہ اشواری کے فلمی کیریئر کی تو انہوں نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی . اور اداکار سنیل کے ساتھ فلم ’’پری ماچے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ کے ذریعے مراٹھی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی تھی . . .

متعلقہ خبریں