پاکستان

شکر کریں بھٹو ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہوا: آصف علی زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شکر کریں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
سپریم کورٹ کے باہر ’جیو نیوز‘ کی جانب سے آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا انصاف کی توقع ہے؟
اس سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے انصاف کی توقع ہے، کیوں نہیں ہے، مجھے عدالت سے انصاف کی امید ہے۔
سابق صدر سے پوچھا گیا کہ کیس اتنی دیر سے کیوں لگایا گیا؟
اس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس سے سوال نکالتے رہیں کیوں جلدی آئے دیر سے کیوں آئے، شکر کریں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں