کراچی پولیس چیف کی سزا کا شکار پولیس افسر کو دل کا دورہ پڑگیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی پولیس چیف کی سزا کا شکار پولیس افسر کو دل کا دورہ پڑگیا۔
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے گزشتہ روز اے ایس آئی عبدالرؤف کو برطرف کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ذہنی اذیت کا شکار پولیس افسر عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔ بروقت اسپتال پہنچنے سے پولیس اہلکار کی جان بچ گئی،این آئی سی وی ڈی طبی امداد جاری ہے.،واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر رشوت لے کر ڈانس پارٹیوں کی سرپرستی کرنے والے چار اہلکاروں میں اے ایس آئی عبدالرؤف بھی شامل تھا۔
