پاکستان

کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑیگا؟ فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آر آوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیوروکریسی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا خلائی مخلوق یہ کردار ادا کرے گی؟، یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کے کہنے پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں ن لیگ کے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ ہوئی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں؟، جیسے بھی حالات ہوں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو پیپلز پارٹی الیکشن وقت پر چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں