اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف 70 برس کے ہوگئے ہیں . بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی 70 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر مختلف (ن) لیگی رہنماؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے زیر اہتمام شہباز شریف کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی جن میں شہباز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں .

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی 70ویں سالگرہ منائی . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کے موقع پران کے پارٹی کارکنان اور سپورٹرز کی جانب سے خوب تعریفیں اور ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں . اس حوالے سے ٹوئٹر پر پاکستان میں ’ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے سر‘ ٹرینڈ بھی رہا . پارٹی کارکنان نے شہباز شریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی قرار دے دیا . . .

متعلقہ خبریں