رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی


لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے . سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے 6 ماہ میں 41 ارب روپے کما لیے، گزشتہ سال یہ آمدن 28 ارب روپے تھی .


انہوں نے بتایا ہے کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا ہے . سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کے ملازمین کی محنت سے سال کا ٹارگٹ 11 ماہ میں حاصل کر لیں گے .
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے، تنخواہوں کی تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے، ادائیگی وقت پر لے آئیں گے . سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروسز میں مزید بہتری لائیں گے، سفری سہولتیں بھی بڑھائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں